انتظار کی گھڑیاں ختم،ڈرامہ سیریل ” میں اگر چپ ہوں” آج سے نشر کیا جائیگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Drama serial ‘Main Agar Chup Hoon’ goes on air today

کراچی: سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت عشق اور بے وفاقی پر مبنی نیا ڈرامہ سیریل میں اگر چپ ہوں آج سے نشر کیا جائیگا۔

میں اگرچپ ہوں‘ ایک ایسی لڑکی ، ایمن کے بارے میں ہے ، جسے اس کاشوہر ذیشان دھوکہ دیتاہے اوربعد میں یہ توقع کرتے ہوئے واپس آ جاتا ہے کہ سابقہ ​​بیوی اسے معاف کردے گی۔

ڈرامہ ارم وصی اور صائمہ وصی نے لکھا ہے اور ہدایتکار علی اکبر ہیں جبکہ کاسٹ میں فاطمہ آفندی ، عدیل چوہدری ، حماد فاروقی ، عائشہ گل ​​، ، ساجدہ سید ، فرحان علی آغا ، سمعیہ بخش اور یاسر شورو شامل ہیں۔

عبد اللہ قادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن کے تحت سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے پاکستانی ٹی وی اسکرین پر حکمرانی کر ر ہے ہیں۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت بندھے ایک ڈورسے ، رازالفت ، مہرپوش اور فطرت سمیت عمدہ مواد تیار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈرامہ ثبات کے خوشگوار اختتام نے شائقین کے دل جیت لئے

آج بھی پاکستان کے ڈرامے دنیا بھر میں بیحد مقبول ہیں اور ملک و بیرون ملک شائقین کو پاکستانی ڈرامہ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

نئے ڈرامہ سیریل میں اگر چپ ہوں کا بھی شائقین کو شدت سے انتظار تھا جو آج سے ٹی وی اسکرین پر نشر کیا جائیگا۔

Related Posts