بھارتی فوج کی ایل او سی پر شادی کی تقریب میں فائرنگ، گیارہ شہری زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بربریت جاری، 3بچیوں کا باپ شہید

راولپنڈی: بھارت اپنی اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا،بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا جس سے گیارہ شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب میں شریک 11 معصوم شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ مطابق بھارتی فوج نے شادی کی تقریب کو راکٹوں اور بھاری مارٹرز سے نشانہ بنایا۔ زخمی ہونے والوں میں چھ خواتین اور چار بچے بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں خاص طور پر خواتین بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج میں اخلاقیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: نگروٹہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنا قابل مذمت ہے، سردار مسعود خان

Related Posts