حضرت خواجہ غلام فرید ؒکا 123واں سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حضرت خواجہ غلام فرید ؒکا 123واں سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا
حضرت خواجہ غلام فرید ؒکا 123واں سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا

کوٹ مٹھن: برصغیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سرمایۂ افتخار صوفی و شاعر حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کا 123واں سالانہ عرس آج سے شروع ہوگا۔

 حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ نے اللہ کے بندوں کو اسلام کا پیغام دینے کیلئے شاعری کو ذریعۂ اظہار بنایا جن کا 3 روزہ عرس ہر سال مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم عقیدت مند بھی مناتے ہیں۔

ملک بھر سے علمائے کرام، مشائخِ عظام اور عوام الناس کی بڑی تعداد عرس میں شریک ہوتی ہے۔ حضرت خواجہ غلام فرید کا تعلق چاچڑاں شریف، پنجاب سے تھا۔

صوفی شاعر خواجہ غلام فرید نے شاعری کی صنف کافی میں ملکہ حاصل کیا، آپ سلسلۂ چشتیہ نظامیہ کے ولئ کامل تھے۔ آپ کی شاعری میں اللہ سے محبت، اخلاق اور عشقِ رسول ﷺ کا درس موجود ہے۔

زیادہ تر سرائیکی زبان میں موجود حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کا کلام آج بھی ذوق و شوق سے پڑھا جاتا ہے  اور عقیدت مند آپ کے کلام سے روحانیت اور عشق و معرفت کے اسرارو رموز سیکھتے ہیں۔ آپ کے عرس کی تقریبات 23 نومبر تک جاری رہیں گی۔

  یہ بھی پڑھیں: مولانا خادم رضوی کی نماز جنازہ آج ہوگی، سیکورٹی ہائی الرٹ

Related Posts