پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 71 ہزار 508 افراد متاثر اور 7 ہزار 603 انتقال کر گئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 51 لاکھ 41 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 752 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 34 ہزار 974 ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 61 ہزار28  افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار730 ، پنجاب میں 1 لاکھ 13 ہزار457 جبکہ اسلام آباد میں 26ہزار 177افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار699، آزاد کشمیر میں 5 ہزار911 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 506افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں  2 ہزار826،  سندھ میں 2 ہزار799، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار323، اسلام آباد میں 270، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 158جبکہ آزاد کشمیر میں 134 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردیے

Related Posts