جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ79 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 13 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 79 لاکھ 5 ہزار 684افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 77 ہزار 584 افراد انتقال کر گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 2 ہزار 303فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 64لاکھ 22ہزار998ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ1 لاکھ 5 ہزار102 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1 کروڑ 63لاکھ 20ہزار695 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 71 ہزار 508 افراد متاثر اور 7 ہزار 603 انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ، 42 مزید شہری جاں بحق