تحریک انصاف ہر مظلوم کے ساتھ ہے، سندھ حکومت ناکام ہوچکی، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف ہر مظلوم کے ساتھ ہے، سندھ حکومت ناکام ہوچکی، حلیم عادل شیخ
تحریک انصاف ہر مظلوم کے ساتھ ہے، سندھ حکومت ناکام ہوچکی، حلیم عادل شیخ

کراچی: سجاول کے علاقے جاتی میں غریب خاتون عائشہ تھیمور کو تین ملزمان نے دس دن مبینہ حبس بے جا میں رکھ کر زیادتی کا شکار بنایا جانے کا واقعہ پولیس نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی،پانچ کی جگہ تین ملزمان کو ایف آئی آر شامل کیا گیا۔

ایف آئی آر بھی غریب عورت کے والد سے پیسے لینے کے بعد درج کی گئی،واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کراچی سے متاثرہ عورت کے گھر جاتی پہنچے، ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما ارسلان بروہی و دیگر بھی شریک تھے۔

حلیم عادل شیخ نے متاثرہ خاتون کو سندھ کی ثقافت اجرک پہنا کر والد کو ہر ممکن قانونی مدد و علاج کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ حلیم عادل شیخ نے متاثرہ عورت کے والد اگارو تھیمور سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کی ہر ذاتی طور پر مالی مدد کرنے کے بعد بیت المال کی جانب سے مالی امداد و مکمل علاج اور قانونی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،ایک حوا کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کو انصاف دلوانے کے لئے آج یہاں آئے ہیں۔ متاثرہ خاندان کی ہر قسم کی قانونی مدد کی جائے گی۔ واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس فوری گرفتار کرے۔

یہ سندھ کی بیٹی نہیں ہے کیا؟ جو بڑے بڑے بنگلوں میں رہتی ہیں کیا وہ صرف کی سندھ کی بیٹیاں ہیں؟ یہ غریب بیٹی ہونے کے ناطے اس حال میں پڑی ہے کوئی پوچھنے نہیں آیا۔ کئی روز سے جھونپڑی میں پڑی ہے نہ علاج ہورہا ہے نہ انصاف کیا جارہا ہے۔

یہاں سندھ میں غریبوں کو ایمبولینس تک نہیں ملتی ہے،لوگ اپنے پیاروں کی میت سوزوکی کے ڈالے میں ڈال کر لے جاتے ہیں۔ بااثر افراد نے دس دن تک اس غریب خاتون کو یرغمال بناکر ان سے حیوانیت جیسا سلوک کیا۔ ایس ایچ او جاتی نے بھی ظلم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ان غریبوں سے چودہ ہزار لیکر مقدمہ درج کیا اور دو مرکزی ملزمان پر مقدمہ درج نہیں کیا۔ لڑکی کے والد نے پانچ ملزمان کے نام دیئے تھے مگر پولیس نے 3 ملزمان پر مقدمہ درج کر دو ملزمان کو بچا لیا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا یہاں کی اسپتالوں کی حالت بدتر ہے سہولیات کچھ بھی نہیں ہے،اسپتالیں این جی اوز کے حوالے کردی گئی ہیں۔ شرم آنی چاہیئے یہاں کے منتخب نمائندوں کو جو اس مظلوم کو پوچھنے تک نہیں آئے۔ ہمارے آنے سے پہلے اگر یہاں کے اسمبلی ممبران آجاتے تو اس مظلوم کو پہلے رلیف مل جاتا۔

غریبوں کے ووٹ سے آپ اسمبلی ممبر بنتے ہیں آپ کو عزت ملتی ہے۔ پی ٹی آئی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے مظلوم چاہے محلوں کا اور یا جھونپڑی کا ہو۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا عائشہ تھیمور کو کراچی کے ہسپتال سے علاج کرایا جائے گا،پچیس ہزار نقد اور بیت المال سے امداد بھی دلائی جائے گی۔

Related Posts