کورونا نے 36 پاکستانیوں کی جان لے لی، مزید 2738 متاثر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan reports over 2738 coronavirus cases

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہولناک اضافہ ، متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، ملک بھر میں مزید 2738 افراد موذی وباء کی لپیٹ میں آگئے، 36 افراد نے جان دیدی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 36 پاکستانیوں کو زندگیوں سے محروم کردیا، ملک میں وباء سے اب تک ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 7ہزار561 ہوگئی ہے جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار 542 افراد کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس نے پاکستان میں صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 59 ہزار 752 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور سندھ میں 2780 افراد اس وباء کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا نے کراچی میں قیامت ڈھا دی، ایک دن میں 15مریض لقمہ اجل

پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 893 کیسز اور 2811 اموات ہوچکی ہیں، بلوچستان میں 16 ہزار 642 کیسز، 158 اموات، گلگت بلتستان میں 4494 کیسز، 157 اموات، اسلام آباد میں 25ہزار 719 کیسز، 4231 اموات، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 359 کیسز، 1319 اموات اور آزاد کشمیر میں 5806 کیسز اور 134اموات ہوچکی ہیں۔

Related Posts