جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 فوجی جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two soldiers martyred during exchange of fire in South Waziristan

راولپنڈی : پاک فوج کے دو جوان جنوبی وزیرستان میں چیک پردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ، ایک زخمی ہوگیا، پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی، سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گذشتہ رات جنوبی وزیرستان میں زیارت کے قریب سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان 32 سالہ مطلوب عالم اور 25 سالہ سلیمان شوکت شہید جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایریا کلیئرنس کے لئے آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

اس سے چند روز قبل شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے دھماکا خیز مواد کے حملے میں چھ فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزید پڑھیں:باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پردہشت گرد حملے کے نتیجہ میں ایک افسر اور پانچ فوجی شہید ہوئے تھے۔

Related Posts