واشنگٹن: امریکا میں کورونا نے تباہی مچاتے ہوئے 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی جبکہ 1 کروڑ 18 لاکھ سے زائد امریکی شہری کورونا وائرس کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر امریکا میں 1 کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار 863 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 262 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 71 لاکھ 66 ہزار 996 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 لاکھ 50 ہزار 605 ہے۔
سب سے زیادہ امریکی ریاست ٹیکساس میں کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے، ٹیکساس میں 11 لاکھ 30 ہزار 292 افراد کورونا کا شکار جبکہ 20 ہزار 540 ہلاک ہوئے۔
کیلیفورنیا میں 10 لاکھ 67 ہزار افراد کورونا کا شکار جبکہ 18 ہزار 469 ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلوریڈا میں 9 لاکھ 5 ہزار 248 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 17 ہزار 734 ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ65 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار سے زائد انتقال کر گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 65لاکھ 58 ہزار 222 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 54 ہزار 616 افراد انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے 5 کروڑ 65 لاکھ افراد متاثر، 13 لاکھ 54 ہزار ہلاک