ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں،انشاء اللہ جیت کے لیے پرعزم ہیں، عماد وسیم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائنل بڑا مقابلہ ہے، ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، عماد وسیم
فائنل بڑا مقابلہ ہے، ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، عماد وسیم

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ فائنل بڑا مقابلہ ہے اور ہم پہلی بار فائنل کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

عماد وسیم نے اپنی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ہیں تاہم فائنل الیون کو تبدیل نہیں کرنا چاہیں گے، رضوان محنت کررہے ہیں تاہم وہ فائنل الیون میں شامل نہیں ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ لاہور قلندر کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے لیکن محمد عامر کی یارکر کا کوئی متبادل نہیں۔کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں کراچی کنگز نے بہت غلطیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت زبردست فائنل ہونے جارہا ہے لیکن ہم شائقین کرکٹ کی کمی محسوس کررہے ہیں۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ امید ہے فائنل بہت ہی اچھا ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں: قلندرز کرینگے دھمال یا کنگز بچھائیں گے جال، پی ایس ایل کاسب سے بڑا ٹاکرا، فیصلہ کل ہوگا

Related Posts