چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا الیکشن چوری کر لیا گیا ہے۔
پیغام میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں جلد ہی شرکت کروں گا۔
My election has been stolen. I will be joining the people of Gilgit-Baltistan in their protest shortly.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 16, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 9نشستوں پر کامیابی کے بعد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی تاہم پیپلزپارٹی اور ن لیگ اب بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
سیاسی ذرائع کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات کا نتیجہ توقعات کے مطابق رہا، خطے کے عوام وفاق میں برسراقتدار جماعت کے ساتھ جانا پسند کرتے ہیں اور حالیہ انتخابات میں بھی اسکی جھلک واضح طور پر دکھائی دی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی برتری کے باوجود اپوزیشن کا حکومت بنانے کا امکان