خالد مقبول بھی را کا ایجنٹ، ایم کیو ایم ملک کیلئے بڑا خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Khalid Maqbool is a RAW agent, MQM big threat to the country, Mustafa Kamal

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو بھی بھارتی ایجنسی را کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے ایم کیوایم کے وجود کو ملک کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے انیس قائمخانی ودیگررہنما ؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست 2016ء کو ایم کیو ایم ختم ہوگئی تھی لیکن آج بھی را کی بقایا جات پارٹی کو خود ریاست زندہ رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں مہاجروں نے ایم کیو ایم کے بجائے پی ٹی آئی کو ووٹ دے دیا،بتایا گیا کہ مہاجر ایم کیو ایم کے علاوہ کہیں نہیں جائیں گے،الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو ریاست نے زندہ رکھا ہوا ہے۔

ایم کیو ایم آج بھی الطاف حسین کا جھنڈا استعمال کررہی ہے،ایم کیو ایم الطاف حسین کی پتنگ کا نشان استعمال کررہی ہے،حکومت اور ریاست خود الطاف حسین کو بھولنے نہیں دے رہے،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی الطاف حسین کی ہدایت پر بھارت گئے،خالد مقبول صدیقی نے بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیا ،را کی مدد سے بھارتی پاسپورٹ پر 2000ء میں امریکہ گئے اورامریکہ میں جعلی دستاویزات پر گرفتار ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول 13 سال تک امریکہ میں رہے،کئی برس امریکہ میں رہنے کے باوجود امریکی شہریت نہیں ملی،خالد مقبول 13 سال بعد پاکستان آکر ایم این اے اور وفاقی وزیر بن گئے،چند ماہ پہلے خالد مقبول کا دوست شاہد متحدہ پکڑا گیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شاہد متحدہ نے بتایا کہ خالد مقبول صدیقی ہمیں بھارت لے گئے،ایک طرف را کے ثبوت دئیے جارہے ہیں ،دوسری طرف را کے ایجنٹ کو پارٹی بنا کر دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کسی سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے،مجھے یہ باتیں پہلے بھی معلوم تھیں،میں نے آج تک خالد مقبول صدیقی کے بارے میں یہ باتیں نہیں بتائیں،ایم کیو ایم کا جھنڈا اٹھا کر الطاف حسین کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے الطاف حسین کا جھنڈا اورنشان محفوظ کررکھا ہے،ایم کیو ایم کا موجود ہونا سب سے بڑا خطرہ ہے،لندن اور پاکستان میں را کے پیسوں سے پراپرٹی خریدی گئیں،خالد مقبول صدیقی کا رائٹ ہینڈ 18 سال سے بھارت میں مقیم ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا لیفٹ ہینڈ کینیڈا میں مقیم ہے،آج پہلی بار درخواست کررہا ہوں کہ میری بات تمام چینلز پوری قوم کو سنائیں،چند روز قبل وزیر خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر تفصیلی پریس کانفرنس کی گئی۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی برتری کے باوجود پیپلزپارٹی اورن لیگ کا حکومت بنانے کا امکان

حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ کس طرح بھارت اور را پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی کا ذکر آیا،آج ساڑھے چار سال بعد حکومت اور ریاست نے میری باتیں دہرائیں،یہ ساری باتیں ہم 3 مارچ 2016ء کو بتا دی تھیں۔

Related Posts