عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان آج کیا جائے گا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان آج کیا جائے گا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ روز ہوا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔

حکومتی احکامات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پٹرول کے ساتھ ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 79 پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔ مٹی کا تیل بدستور 65 روپے 29 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے لٹر فروخت ہوگا۔قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

Related Posts