آرزو راجہ کیس کے ملزم علی اظہر نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Arzoo Raja case accused Ali Azhar approached the court for bail

کراچی :آرزو راجہ کے اغواء اور جبری شادی کے کیس میں ملزم علی اظہر نے ضمانت کے لئے سیشن جج جنوبی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے ملزمان کی درخواست ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی تین نمبر کی عدالت سے منتقلی کی درخواست دائر کردی۔

آرزو راجہ کے اغوا اور جبری کم عمری کی شادی کے کیس میں ملزم علی اظہر نے ضمانت کے لئے سیشن جج جنوبی کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نمبر تین کو بھیج دی۔

مزید پڑھیں: آرزو کیس، سندھ ہائی کورٹ نے مسیحی لڑکی کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے کا حکم دے دیا

ملزم علی اظہر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ،کیس میں پہلے ہی تین ملزمان اس کیس میں ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

ملزم علی اظہر کا کہنا ہے کہ اس نے آرزو راجہ کو اغوا نہیں کیا ،آرزو فاطمہ نے اپن مرضی سے میرے ساتھ شادی کی ہے ۔

دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکیل نے مقدمہ منتقلی کی درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نمبر تین سے کسی دوسری عدالت منتقل کیا جائے ،عدالت نے مقدمہ منتقلی کی درخواست پر فریقین کو 18 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردئیے ۔

Related Posts