را پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بڑے سیاستدانوں کو نشانہ بناسکتی ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India’s RAW may target prominent politicians of Pakistan: Minister

لاہور :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ’’ را‘‘ کی جانب سے پاکستان کے بڑے سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کے واضح خدشات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاستدان اس تناظر میں اپنی سکیورٹی کا خیال رکھیں ۔

پاکستان کی عظیم فوج کی وجہ سے بھارت ہمیں سرحدوں پرنقصان نہیں پہنچا سکتااس لئے اس نے پاکستان کواندرونی طور پرکمزور کرنے کیلئے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، مریم نواز نے حالیہ بیان میں اپنے والد کی سیاست کی نفی کر دی ہے ، یہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لینا چاہتے ہیں ۔

مسلم لیگ(ن) کو پتہ چل گیا ہے ان کے تلوں میں تیل نہیں اور ان کی بات کہیں نہیں سنی جائے گی ،حکومت کوگرانے کے لئے فوج کو کہنا آئین و قانون کی نفی ہے ، نواز شریف اور مریم نواز نے شہباز شریف کی سیاست کو مفلوج کر دیاہے، عمران خان 30دسمبر تک اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پرکنٹرول کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میں بہت پہلے سے کہہ رہا ہوں کہ بھارت پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کے درپے ہے کیونکہ سرحدوں پرپاکستان کی عظیم فوج ٹٹ فار ٹیٹ کا جواب دیتی ہے ۔

بھارت کے ایک گولے کا دو گولوں سے جواب دیا جاتا ہے ۔بھارت ابھی تک پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے ۔’’ را ‘‘ بلوچستان اور افغانستان میں مختلف گروہوں کو اکٹھا کر کے دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی بھارت کے بیانیے پر کام کیا بھارت نے اسے پہلے استعمال کیا پھر خود ہی اس کی سیاسی قبر بھی کھودی ،جو بھارت کے بیانیے کی آبیاری اور کاشتکاری کرے گا وہ ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں واضح کہنا چاہتا ہوںکہ ’’ را‘‘ نے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں،ایسے حالات میں سیاستدانوں کی زندگیوں کوخطرات لا حق ہیں ، ’’ را ‘‘ پاکستان کے بڑے سیاستدانوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے ۔

اس لئے اپنی سکیورٹی کا خیال رکھیں، بھارت کسی صورت بھی پاکستان اور چین کا سی پیک معاہدہ نہیں دیکھنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم فوج جو سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ سیلاب ،زلزلوں اور ٹڈی دل میں بھی فرائض سر انجام دیتی ہے پوری قوم اسے خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مریم نواز کہتی ہیں کہ فوج سیاست سے دور ہو جائے اور دوسری طرف کہتی ہیں بات کریں ، کس آئین اور قانون کے تحت بات کی جائے گی ، یہ پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے بات کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر وثوق سے کہتا ہوں کہ (ن) لیگ سے دسمبر سے فروری کے درمیان آوازیں آئیں گی ، یہ بیشک پی ٹی آئی کی طرف نہ جائیں لیکن (ن) سے(م) یا (ش) نکلے گی جو جو بی جے پی کی آوازوں کی نفی کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پاکستان تمام مسائل سے نکلے گا اور حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کو معلوم ہے کہ ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے جبکہ مریم نواز بھی نا اہل ہیں ، حکومت کہیں نہیں جارہی اور پاک فوج کے عظیم جرنیل آرمی چیف نے واضح کہا ہے کہ فوج کی کمٹمنٹ منتخب حکومتوں کے ساتھ ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوںگے۔

فوج کو حکومت گھرانے کے لئے کہنا آئین و قانون کی نفی ہے ، پی ڈی ایم والوں کو معلوم ہے کہ ان میں آئینی وقانونی طریقے سے حکومت کو گرانے کی سکت اور طاقت نہیں ، انشا اللہ خدا کی ذات عمران خان کی مدد کرے گی اور یہ ملک مسائل سے نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے بعد دھاندلی کا واویلا ہوگا ، یہ ہماری جمہوریت کا سانحہ ہے کہ ہارنے والے اپنی شکست کو تسلیم نہیں کرتے اور اب تو امریکہ میں بھی ہار کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔

میرے سیاسی تجزیے کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں پہلے نمبر پر تحریک انصاف، دوسرے نمبر پر پیپلزپارٹی ، تیسرے نمبر پر آزاد امیدوار جبکہ چوتھے پر (ن) لیگ والے ہوں گے اور پھر ان کا واویلا سننے والا ہوگا،انشااللہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی ،گلگت بلتستان سی پیک کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ میں بادشاہت اور ڈکٹیٹر شپ چلارہے ہیں،فردوس شمیم نقوی

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز نے جو کہا ہے اس سے انہوں نے اپنے والد کی سیاست کی بھی نفی کردی ہے ، یہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لینا چاہتے ہیں یہ اپنا ہاتھ آسمان کو بھی لگانا چاہتے ہیں اور پاؤں زمین پر بھی رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کانام لے کر بیان بازی انتہائی غیر ذمہ دار ، غیر شائستہ اور نا پختگی کا ثبوت ہے۔ مریم کا تازہ بیان نئی سوچ ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں اور ان کی بات کہیں نہیں سنی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں اور آرمی کے گملوں، گھونسلوں اور چوسنی چوس کریہاں تک پہنچے ۔ آپ نے آرمی کو للکا رکر اپنی سیاست کو دفن کیا ہے ،اب یہ اپنا بیانیہ بدلنے جارہے ہیں کیونکہ پی ڈی ایم کے سارے لوگ مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام ادارے اور ایجنسیاں ملک کی سلامتی کے لئے اپنے لوگوں کے ساتھ رابطے رکھتے ہیں اور یہ کوئی برائی والی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے شہباز شریف کی سیاست کو مفلوج کر دیا ہے ، نواز شریف کو پتہ تھا کہ شہباز شریف ان کے بیانیے کے آگے نہیں کھڑے ہوںگے اس لئے مریم نواز اسے لے کر چل رہی ہیں۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے قریب ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی ان سے دوری ہے اور یہ اس بیانیے پر کبھی ایک نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں اور جنگ کی دعا کرتے ہیں اور نہ خواہش رکھتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ملک کے دفاع کیلئے کٹ مرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا واضح اعلان ہے کہ وہ حکومت میں رہے یا نہ رہے لیکن کسی کرپٹ ، چور ، منی لانڈرڈ اور ٹی ٹی والے کو رعایت نہیں دے گا ۔ انہوں نے مریم نواز کے اس بیان کہ اب عوام سے بات ہو گی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا پہلے حمام میں باتیں ہو رہی تھیں ، کیا لکشمی میں مذاکرات ہوتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین تو نہیں ڈرا اور اپنے بچوں سمیت واپس آ گیا ہے اب نواز شریف کو واپس آ جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کی تمام دستاویزات اور فزیبلٹی تیار ہے اورہم چاہتے ہیں کہ چین سے کوئی اعلیٰ شخصیت ٹینڈرنگ کی تقریب میں شریک ہو، یہ طے ہے کہ اس کا 30دسمبر تک ٹینڈر کر دیاجائے گا۔

Related Posts