اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ آج انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے بھارتی انٹیلی جنس کو چاروں شانے چت کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ان کی ٹیم نے بھارتی خفیہ اداروں کی تمام چالوں کو بے نقاب کرکے چاروں شانے چت کردیا۔
پیغام میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان پر ملٹری انٹیلی جنس پروفیشنلزم کی سبقت واضح کردی۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی بہادر افواج کو پوری قوم کا سلام ہو۔
آج لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ان کی ٹیم نے ہندوستانی اینٹلی جنس اداروں کی تمام چالوں کو بے نقاب کر کے چاروں شانے چت کردیا۔ پاکستان نے ہندوستان پر ملٹری اینٹلی جنس پروفیشنلزم کی سبقت واضح کر دی
اللہ کا شکر ہے پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔پاکستان کی بہادر افواج کو پوری قوم کا سلام
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 14, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی “راء” داعش پاکستان کے نام سے نئی دہشت گرد تنظیم بنا رہی ہے جبکہ بھارتی قونصل خانے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا گڑھ بن چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں آج مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کالعدم تنظیموں کا کنسورشیم بنا رہا ہے۔ سرحد کے ساتھ بھارتی قونصل خانوں کے ذریعے دہشت گردی کی اطلاعات ہمارے پاس ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کا گڑھ ہیں۔آئی ایس پی آر