کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد محدود پیمانے پر تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای100انڈیکس4.79پوائنٹس کے اضافے سے40569.35پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 51.42فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت کوایک ارب 49کروڑ55لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت25.95فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران انڈیکس 40690پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم بعد ازاں شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث منفی رجحان بڑھ گیا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس40259پوائنٹس کی کم ترین سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آنے سے تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس4.79پوائنٹس کے اضافے سے40569.35پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس8.57پوائنٹس کے اضافے سے28456.78پوائنٹس پرپہنچ گیا جب کہ34.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17026.65پوائنٹس پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 387کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔
جس میں سے199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ165میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم74کھرب64ارب8کروڑ52لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب65ارب58کروڑ7لاکھ روپے ہو گیا۔