حنیف گوہر کی کامیابی حق کی فتح ہے،ایس ایم منیر، افتخار علی ملک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UBG Leaders have congratulatedHanifGohar on his success as SVP of FPCCI

کراچی :ایس ایم منیر نے کہا کہ سینئر نائب صدر کی حیثیت سے حنیف گوہر کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی کہ یو بی جی کو دیا گیا مینڈیٹ چوری کیاگیا تھا لیکن عدلیہ نے حنیف گوہر کو انصاف فراہم کیا ہے ۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر اور چیئرمین یو بی جی اور صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار علی ملک ، سیکریٹری جنرل زبیر طفیل ، انتخابات 2021 کے صدارتی امیدوار خالد تواب ، ترجمان گلزار فیروز ، سینیٹر عبدالحسیب خان ، نائب صدر ایف پی سی سی آئی زبیر باویجہ ، سابق سینئر نائب صدور سید مظہر علی ناصر ، اختیار بیگ ، سابق نائب صدور طارق حلیم ، شبنم ظفر ، نور احمد خان ، ممتاز شیخ ، عبدالسمیع خان،ناہیدمسعود اور دیگر رہنما ئوں نے محمد حنیف گوہر کو سال 2020 کے لئے ایف پی سی سی آئی کے بطور سینئر نائب صدر کی حیثیت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ حنیف گوہر کی کامیابی یو بی جی رہنماؤں کی مثبت اجتماعی سوچ کا نتیجہ اورحق وسچ کی فتح ہے،ہم نے بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اورہمارا مشن فیڈریشن کو ایک فعال اور اسے مضبوط ادارہ بنانا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یو بی جی 70 فیصد سے زیادہ اکثریت کے ساتھ ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لے گا۔یو بی جی سکریٹری جنرل زبیر طفیل نے کہا کہ حنیف گوہر کی فتح حق کی فتح ہے۔

مزید پڑھیں:ووٹوں کی خریداری سے اقتدار میں آنیوالا گروپ گھر جانے کی تیاریاں کرلے،یوجی بی

خالد تواب نے کہا کہ حنیف گوہر کی فتح پاکستان کی تاجر برادری کی فتح ہے۔اختیار بیگ،سید مظہرعلی ناصر،طارق حلیم،شبنم ظفرنے کہا کہ بزنس مین پینل کی دھاندلی کو واضح شکست ہوئی ہے اور 30دسمبر2020کو ہونے والے نئے الیکشن میں بزنس مین پینل کو تمام نشستوں پر شکست دے کر یونائٹیڈ بزنس گروپ ایک بار پھر فاتح ہوگا۔

Related Posts