ڈیرہ اسماعیل خان میں رکشہ نہر، مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرگئی، 9 افراد لقمہ اجل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nine killed in road accidents in Dera Ismail Khan and Mansehra

ڈیرہ اسماعیل خان :خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں رکشہ نہر میں ڈوب گیا، 4 خواتین جاں بحق، مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروآ کی حدود گاؤں جھنگی کے قریب چنگ چی رکشہ نہر میں گرگیا، شادی میں شرکت کیلئے 10 افراد ڈوب گئے جن میں سے دو خواتین، ایک بچہ اور ڈرائیور سمیت چار افراد بچالیا گیا جبکہ 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور دیگر 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

مانسہرہ میں جیپ شنکیاری یونین کونسل سم الہی منگ کے علاقے کوٹ دل بنی کے مقام پر بل کھاتی ہوئی کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:ناظم آباد اور ڈرگ روڈ پر دو شہری حادثات میں ہلاک، ایک کو ٹرین نے کچل دیا

واضح رہے کہ روڈ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد پہاڑی علاقوں میں کوئی خاطر خواہ حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

Related Posts