سی ڈی اے کی کرپشن کے خلاف پراپرٹی ڈیلرز اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ڈی اے کی کرپشن کے خلاف پراپرٹی ڈیلرز اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
سی ڈی اے کی کرپشن کے خلاف پراپرٹی ڈیلرز اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: شہر اقتدار میں سی ڈی اے کی کرپشن اور من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں،سیکٹر آئی 14 اسلام آباد کے پراپرٹی ڈیلرز اور رہائشیوں نے سی ڈی اے کی جانب سے سہولیات کی فراہمی نہ کرنے پر سردار امجد محمود سدوزئی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے جینوئن نیس فسٹ ٹرانسفر کے علاوہ دیگر غیر ضروری ٹرانسفر کے نام پر بھٹہ وصولی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر سردار امجد صدر ایکشن کمیٹی نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے سے جب تک کرپشن ختم نہیں ہو گی رہائشی اور ڈیلر حضرات کو پریشانی کا سامنا کر پڑے گا۔

اب سی ڈی اے ایک پلاٹ کی این ڈی سی بھی دیتا ہے تو دوبارہ اس کی جینوئن نیس نہیں ہونی چاہئے، سات یوم کے اندر این ڈی سی ون ونڈو سے ملنی چاہئے، ریکارڈ روم کی کرپشن ختم کی جائے، سی ڈی اے ریکارڈ نادرہ کے ذریعے کمپوٹر میں انداج کو یقینی بنایا جائے۔

اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ سی ڈی اے کی کرپشن ختم کریں اور سی ڈی اے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کانونی کارروائی کی جائے، ورنہ سی ڈی اے آفس کا گھیراؤ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام پر عائد ہو گی۔

مظاہرے سے ملک بشیر،عبدالرحمن کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے،جن پر سی ڈی اے کے خلاف نعرے درج تھے۔

Related Posts