شہر قائد میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پرائیویٹ یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پرائیویٹ یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق
شہر قائد میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پرائیویٹ یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق

کراچی  کے علاقے گلشن اقبال میں  نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث پرائیویٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یونیورسٹی جا رہی تھی۔

گلشن اقبال کے علاقے موچی موڑ کے قریب صبح 7 بجے کے قریب  پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کے دوران  موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نےمصباح اطہر نامی طالبہ اور اس کے والد سے موبائل فون اور پرس چھین لیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات دائرکرنےوالوں کےخلاف کارروائی کاحکم دے دیا

مصباح کے والد اسے یونیورسٹی چھوڑنے کے لیے لے جا رہے تھے جبکہ ڈکیتی کے دوران مسلح مجرموں نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی طالبہ کے سر میں جا لگی جس سے موقعےپر اس کی موت واقع ہو گئی۔

اب تک موٹر سائیکل سوار ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی، تاہم پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ جاں بحق لڑکی مصباح اطہر گلشن اقبال کے علاقے عابد ٹاؤن کی رہائشی اور ہمدرد یونیورسٹی میں میڈیکل فورتھ ائیر میں زیر تعلیم تھی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو گرفتاری کا چیلنج کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نوجوان کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو چیلنج کرنے والا نوجوان گرفتار

Related Posts