کوئٹہ :سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے نوازشریف کی جتنی حد تک مخالفت ہوسکی کریں گے، نوازشریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔
انہوں نے کوئٹہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی نواز شریف نے ہم سے بےوفائی کی، نوازشریف کی عادت میں ڈسنا ہے، ضیاء الحق کا بیٹا بھی نواز شریف کی بے وفائی کے قصے سناتا ہے۔نواز شریف تم نے باعزت آدمیوں کو بےعزت کرانے کی کوشش کی لیکن ہم بلوچستان کی سرزمین پر رہنے والے ہیں۔