کراچی: شہر قائد کی خاتون نے رکاوٹوں اور تنقید کو پس پشت ڈال کر دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سینڈ وچ فروخت کرنا شروع کردیئے۔
مسز سلمان نے دوسری خواتین کو راہ دکھاتے ہوئے اور ان میں ہمت پیدا کرنے کے لئے سینڈوچ کا اسٹال لگالیا۔ انہوں نے کہا کہ انھیں بے حد حمایت حاصل ہے اور وہ اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتی ہیں۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے، خاتون نے کہا کہ وہ سینڈویچ اسٹال لگانے کے لئے مالی طور پر مجبور نہیں تھیں،انہوں نے کہاکہ میرے شوہر ایک اچھی پوزیشن پر کام کر رہے ہیں اور یہ کام کرنے کے لئے انہوں نے میری مکمل حمایت کی ہے۔”
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہر عورت کوکھانا پکانے کا ہنر حاصل ہوتا ہے اور وہ اس طرح کی اشیا کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فروخت کرکے اپنے فن کو استعمال کرسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہامیں نے اپنا کاروبار اس وجہ سے بڑے پیمانے پر شروع نہیں شروع کیا کیونکہ میں دوسری خواتین کو بھی متاثر کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اس طرح کے کاروبار کو چھوٹی سطح پر شروع کرسکتی ہیں۔
سینڈویچ پر تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کئی سینڈویچز کی نشاندہی کی جو کہ ان کے اسٹال پر 60 سے 160 روپے تک مناسب قیمت پر دستیاب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سینڈ وچ کے تمام لوازمات میں گھر میں خود تیار کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن میں نے یہ قدم اٹھایا ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ مزید خواتین اور لڑکیوں کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں۔ آج، خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور انہیں اپنے آپ کو کسی سے کمتر نہیں سمجھنا چاہئے۔