آرمی چیف کاہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئرکی وفات پر اظہار افسوس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army Chief expresses grief over the death of Abdul Rashid Jr.

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی عبدالرشید جونیئرکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بڑے کھلاڑی اورعظیم انسان سے محروم ہوگیا، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے، اللہ تعالیٰ سوگوارخاندان کو ہمت اورصبرعطا فرمائے۔

عبدالرشید جونیئرکی عمر 79 سال تھی، عبدالرشید جونیئر 1968 میں طلائی تمغہ جیتنے والی اور 1972 کے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

عبدالرشید جونیئر 1976 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے،عبدالرشید جونیئر نے 1968 اور 1972 کے اولمپکس مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کیے۔

مزید پڑھیں :قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید جونیئر کی وفات نے سوگوار کردیا۔اسد عمر

آرمی چیف نے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے سوگوارخاندان کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عبدالرشید جونیئر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 

Related Posts