تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین پاکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے روک دیا
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے روک دیا

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین برطانیہ سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، جہانگیر ترین علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جہاں 7 ماہ قیام کے بعد واپس لوٹ آئے ہیں، جہانگیرترین 7 ماہ بعد براستہ دبئی علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے۔

وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میرا تمام کاروبار صاف اورشفاف ہے، علاج کی غرض سے باہر گیا تھا، ہرسال علاج کے لیے باہر جاتا ہوں، اپوزیشن کا کام ہے الزام لگانا، جواب دینا ضروری نہیں۔

مزید پڑھیں :ملک دشمن بیانئے دینے کے لئے نوازشریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے‘ زلفی بخاری

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین علالت کے باعث برطانیہ میں مقیم تھے۔ کچھ ماہ قبل نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ دیرینہ تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کیساتھ تعلق بھولنے والا نہیں، دراڑیں ختم ہو جائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما ء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے گہرا تعلق تھا، ہم نے اکٹھے جدوجہد کی۔ ہمارے تعلق کی گہرائی میں اور عمران خان ہی جانتے ہیں۔ ان کے تاثرات اور جذبات کی میں قدر کرتا ہوں۔

Related Posts