آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹانے جذباتی پیغام جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

v آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹانے جذباتی پیغام جاری کردیا
آئی پی ایل کے اختتام پر پریتی زنٹانے جذباتی پیغام جاری کردیا

ممبئی:بالی ووڈ کو بے شمار کامیاب فلمیں دینے والی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے اختتام پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔

معروف تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جس میں 4 لڑکیاں سر جھکائے اور سر پر کیپ لگائے بیٹھی ہیں، ان چاروں کی کیپ پر ’KXIP‘ لکھا ہوا ہے جس کا مطلب کنگز الیون پنجاب ہے جو کہ آئی پی ایل میں پریتی زنٹا کی ٹیم ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ آئی پی ایل اور دبئی کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے، جس مقصد کے ساتھ ہم آئے تھے وہ تو پورا نہیں ہوا لیکن ہم ایک مرتبہ پھر بڑے، بہتر اور مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔

پریتی نے لکھا کہ بہت سارے سنسنی خیز، دل کو دہلا دینے والے اور اچھے، برے لیکن یادگار لمحات کے ساتھ واپسی ہورہی ہے۔ میں کنگز الیون پنجاب کے تمام مداحوں کو شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے اور ہمارے اچھے اور برے میں ساتھ دیا۔

پریتی زنٹا نے ہیش ٹیگ کے ساتھ مزید لکھا کہ’گڈ بائے، آئی پی ایل 2020، ڈریم 11 آئی پی ایل اور ہمارا پنجاب‘ وغیرہ۔انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ پر کمنٹس کا سلسلہ بند کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک ٹیم’کنگز الیون پنجاب‘ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی ہے، اس کے علاوہ آئی پی ایل میں ایک ٹیم بالی ووڈ کے کنگ شاہ خان کی بھی ہے، اْن کی ٹیم کا نام ’کولکتہ نائٹ رائڈرز‘ ہے۔

Related Posts