مسجد الحرام کے تمام دروازوں کو معتمرین کے لیے کھول دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد الحرام کے تمام دروازوں کو معتمرین کے لیے کھول دیا گیا
مسجد الحرام کے تمام دروازوں کو معتمرین کے لیے کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ:محدود عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرمسجد الحرام کے تمام دروازے کھول دیئے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حرم انتظامیہ کے دروازوں کے ڈائریکٹرفہد الجعیدنے کہاکہ عمرہ پروگرام کے پہلے اوردوسرے مرحلے کے دوران حرم کی کے 100 سے زیادہ دروازے زائرین کے لیے کھول دیے گئے تھے۔

تاہم اب عمرہ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہونے پرتمام دروازے کھول دیے گئے جب کہ حفاظتی انتظامات سخت کردیے ہیں۔ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ دروازوں پر24 گھنٹے اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

19 دروازے نمازیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ نمازاجازت نامہ رکھنے والے صرف ان ہی دروازوں سے داخل ہوسکیں گے۔ڈائریکٹر فہد الجعید نے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیے 13 دروازے مختص کیے گئے ہیں ان میں ملک فہد، اجیاد، الصفا اور مروہ شامل ہیں۔

عمرہ زائرین حرم شریف میں داخل ہوتے وقت ان کے نام اور نمبر ذہن نشین کرلیں اس سے انہیں حرم شریف سے نکلنے میں سہولت ہوگی تاہم عمرہ یا نماز کے لیے آنے والوں کو حرم میں کھانے پینے کی اشیا اور دھار دار آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Posts