سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات
سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے ملاقات کی، اہم ملاقات میں پاک بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور ایک دوسرے کی حمایت پر فخر ہے، بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسینا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی۔جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاع، تکنیکی مہارت اور مشترکہ منصوبوں پر باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی، بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

بوسنیا کے صدر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، بوسنیا کے صدر نے جی ایچ کیو میں شہدائے کی یادگار پر پھول رکھے۔بوسنیا کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم اظہار کیا۔

Related Posts