ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی والدہ کی عیادت کیلئے کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی والدہ کی عیادت کیلئے کراچی پہنچ گئے
ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی والدہ کی عیادت کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کراچی پہنچ گئے، وہ والدہ کی عیادت کیلیے پاکستان آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے، کراچی پہنچنے پر حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرعباس رضوی 2 روز پہلے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے۔

حیدر عباس رضوی کافی عرصے سے پہلے کینیڈااورپھر دبئی میں مقیم رہے۔ذرائع کے مطابق حیدرعباس رضوی والدہ کی عیادت کیلیے پاکستان آئے ہیں، ان کی والدہ عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنما نے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔

تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم رہنما کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ کینیڈا میں آن لائن ٹیکسی سروس میں بطور ڈرائیور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ذریعہ معاش چلا رہے ہیں البتہ اس تصویر کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

Related Posts