نواز، شہباز شریف اورچوہدری نثار ودیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ATC dismisses murder case against Nawaz, Shehbaz, others

اسلام آباد :انسداد دہشت گردی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کے مبینہ قتل کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف ، شہباز شریف ، چوہدری نثار اور دیگر رہنماؤں کے خلاف قتل کیس خارج کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں مقدمہ اس وقت کے وزیر اعظم اور دیگر سرکاری حکام کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

اس وقت چوہدری نثار وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے فیصلے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان باعزت بری

شکایت کنندہ شاہ محمود قریشی نے عدالت سے مقدمے کی سماعت کی درخواست کی تھی۔ اسی عدالت نے اس سے قبل 2014 میں پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو بری کردیا تھا ۔

Related Posts