سپہ سالار کی ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف
پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کو قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترقیاتی منصوبوں پرکام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے بڑے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ قومی مفاد میں تعاؤن کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

Related Posts