زمبابوے کا آخری ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zimbabwe win toss, bat in final Pakistan ODI

راولپنڈی :زمبابوے نے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کے روز کھیلے جانیوالے میچ سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم میچ جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں 26 رنز اور دوسرے میچ میں 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور قومی ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کرنے کی خواہاں ہے۔ دوسری جانب زمبابوین ٹیم سیریز کا اختتام میچ جیت کر کرنے کی خواہشمند ہے۔

قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر فخر زمان ، بلے باز خوشدل شاہ ،فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور وہاب ریاض نے عابد علی ، فہیم اشرف ، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ لی ہے۔

مزید پڑھیں:فاف ڈوپلیسی نے پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا

25 سالہ خوشدل شاہ اپنے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس کیلئے پرعزم ہیں ، زمبابوے نے فاسٹ باؤلر ڈونلڈ ٹریپانو کو کارل ممبا کی جگہ اپنے فاسٹ اٹیک کو مضبوط بنانے کے لئے شامل کیاہے۔

پاکستان کی ٹیم فخر زمان ، امام الحق ، بابر اعظم ، حیدر علی ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ ، وہاب ریاض ، موسیٰ خان ، محمد حسنین اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

Related Posts