پاکستان کے نامور صحافی اور شاعر سعود ساحر اسلام آباد میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے نامور صحافی اور شاعر سعود ساحر اسلام آباد میں انتقال کر گئے
پاکستان کے نامور صحافی اور شاعر سعود ساحر اسلام آباد میں انتقال کر گئے

پاکستان کے نامور صحافی، شاعر اور دانشور سعود ساحر کا طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال ہو گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  زیرِ علاج نامور صحافی سعود ساحر کو آج ظہر کے بعد شہرِ اقتدار کی جامع مسجد نور میں نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک کیا جائے گا۔

قبل ازیں سعود ساحر متعدد بار آئی یو جے اور راولپنڈی پریس کلب کے صدر رہے اور شاعری کے میدان میں بھی طبع آزمائی کرتے رہے۔

مقامی اخبارات کیلئے تجزیہ نگاری اور کالم نگاری سمیت شعبۂ صحافت کے متعدد شعبوں میں  اہم مقام حاصل کرنے والے سعود ساحر نے ہزاروں مضامین تحریر کیے۔

صحافی کے طور پر انہوں نے پاکستان اور اسلام کے موضوع پر مضامین لکھ کر عوام میں مقبولیت حاصل کی۔ ان کے انتقال پر صحافی برادری غم سے نڈھال ہے۔

ان کا تعلق بھارتی شہر سہارنپور سے ہے اور وہ برصغیر کی تقسیم کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آگئے تھے جس کے بعد انہوں نے ساری زندگی وطن کی خدمت کیلئے وقف کی۔

کئی اخبارات میں طویل عرصے تک صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے سعود ساحر کو حق کا علمبردار اور جانباز صحافی سمجھا جاتا تھا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے سینئر صحافی سلیم عاصمی کئی روزہ علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

 معروف صحافی کے اہلِ خانہ نے 31 اکتوبر کو سلیم عاصمی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی، اہلِ خانہ کے مطابق  روزنامہ ڈان کے سابق مدیر سلیم عاصمی گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے۔

مزید پڑھیں:  سینئر صحافی سلیم عاصمی علالت کے باعث انتقال کر گئے

Related Posts