ترکی کے مشہورو معروف شیف کا پاکستان میں ریسٹورنٹ شروع کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کے مشہورو معروف شیف کا پاکستان میں ریسٹورنٹ شروع کرنے کا اعلان
ترکی کے مشہورو معروف شیف کا پاکستان میں ریسٹورنٹ شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: معروف ترک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براک اوزدمیر نے پاک دوستی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان میں اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے ترک شیف آج کل پاکستان آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے نتھیا گلی، مری اور لاہور جانے کا اعلان کیا ہے۔ براک اوزدمیر کل تک پاکستان میں ہی رہیں گے۔

پاک ترکی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے ترک شیف نے کہا کہ میں نے ترکی سے پاکستان تک کا طویل سفر اس لیے کیا تاکہ یہ جان سکوں کہ پاکستان کیسا دکھائی دیتا ہے۔

ترک شیف نے کہا کہ پاکستان سے بھی مجھے یہی پیغام ملا کہ ہم ساتھ ساتھ ہیں، میں ہر شخص کو اچھا کھانا کھانے کیلئے پاکستان میں اپنے ریسٹورنٹ آنے کیلئے دعوت دوں گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترکی کے مشہور شیف نے احساس پناہ گاہ کا دورہ بھی کیا اور عوام کو کھانا سرو کرنے والے عملے کی کھانا پکانے اور پیش کرنے میں مدد کی۔

شہرِ اقتدار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک شیف نے کہا کہ مجھے ترکی میں افسوسناک زلزلے کے بعد پاکتان کی طرف سے مدد کی پیشکش اور اظہارِ یکجہتی کی خوشی ہے۔ پاک ترکی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلے سماعت سے محروم وی لاگر کا ٹی وی شو شروع 

Related Posts