کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتظامیہ متحرک ہو گئی، انتظامیہ موبائل مارکیٹ کو سیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات گئے اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی انتظامیہ کو کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کی متعدد شکایات موصول ہوئیں جس پر انتظامیہ کو حرکت میں آنا پڑا۔
مقامی انتظامیہ نے کراچی کی دوسری بڑی موبائل مارکیٹ کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر سیرینا موبائل مارکیٹ کو بند کردیا گیا جس میں کراچی پولیس نے بھی تعاون کیا۔
انتظامیہ نے مارکیٹ کے مین گیٹ پر کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے پر مارکیٹ سیل کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی چسپاں کیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں جبکہ وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد سندھ میں موجود ہے۔ صوبے میں ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔
قبل ازیں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد اسکولز سیل کیے۔ سندھ حکومت بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متحرک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 3 لاکھ 35 ہزار افراد کورونا سے متاثر، 6 ہزار 835 جاں بحق