معروف گلوکارجواد احمد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف گلوکارجواد احمد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
معروف گلوکارجواد احمد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

لاہور: سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے، معروف گلوکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

جواد احمد نے بیماری میں مبتلا ہونے کے بعدایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے، ہم نے ڈرنا نہیں ہے، سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔کیونکہ احتیاط سے ہی اس وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔

جواد احمد نے کورونا وائرس کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو مقبول عام ہوا۔مگر اب جواد احمد خود بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار عثمان مختاراور ماڈل فروا کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts