ن لیگی رہنما ایاز صادق کے بیان کا آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی رہنما ایاز صادق کے بیان کا آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری
ن لیگی رہنما ایاز صادق کے بیان کا آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما ایاز صادق کے بیان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایاز صادق کے متنازعہ بیان کا پاکستانی آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ ایاز صادق کا بیان گزشتہ ہفتے منظرِ عام پر آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بیان وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھا، نہ کہ آرمی چیف کے خلاف جبکہ انہوں نے سوال و جواب پر بھارتی میڈیا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اِس موقعے پر بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے بیان سے ہٹ رہے ہیں،  بھارتی میڈیا نے سوال کیا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں یا ایاز صادق؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ سیاستدان اس طرح کے بیانات دیتے رہتے ہیں۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی جاری رہتی ہے، ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہیں بھی آرمی چیف کا ذکر نہیں کیا، ان کے بیان میں یہ ضرور کہا گیا کہ وزیرِ خارجہ اپوزیشن کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہتے ہیں اور یہی کچھ پاکستان میں بلکہ دُنیا بھر میں ہوتا ہے۔ اور میں ایک بار پھر کہوں گاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام انہوں نے نہیں لیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پارلیمان ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھے کسی اور کو یا کسی اور کو مجھے غدار کہنے کا حق نہیں، غدار کوئی کسی کو نہ کہے جبکہ ہم بھارت کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ گزشتہ روزلاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے  ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا کہ ناشتے کے وقت ہماری میٹنگ گزشتہ 10 روز سے شیڈول تھی جبکہ میرے بیان کو پاک فوج سے منسوب کرکے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: بھارت کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ایاز صادق

Related Posts