پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ون ڈے کے سب سے زیادہ میچز سپر وائز کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے مابین دوسرا ون ڈے جاری ہے جس کے دوران علیم ڈار نے 210واں میچ سپروائز کیا جو دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
قبل ازیں یہی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کرٹزن کے پاس رہا، جس پر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کی لسٹ میں ٹاپ کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔
علیم ڈار نے دُنیا بھر میں منفرد اعزاز پانے پر اپنے اہلِ خانہ اور کرکٹ بورڈ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اہم کامیابی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا