اسلام آباد، ماڈل پولیس نے غریب دکانداروں سے مچھلی بطور بھتہ لینا شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، ماڈل پولیس نے غریب دکانداروں سے مچھلی بطور بھتہ لینا شروع کردی
اسلام آباد، ماڈل پولیس نے غریب دکانداروں سے مچھلی بطور بھتہ لینا شروع کردی

اسلام آباد کی ماڈل پولیس نے  غریب مچھلی فروشوں سے مچھلی کو بطور بھتہ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کی حدود میں ڈھوک کالا خان کی سڑک پر مچھلی بیچنے والے 2 بھائیوں دل آرام اور علی شیر کیلئے پولیس اہلکاروں نے رزق کا حصول مشکل بنا دیا۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دونوں بھائی انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے تھے، اسی دوران ان کی ملاقات ایک نیک دل شخص سے ہوئی جس نے انہیں مچھلی لا کر دی اور فروخت کرنے کی ترغیب بھی دی۔

محنتی اور ایماندار نوجوانوں نے سردی کا سیزن شروع ہوتے ہی مچھلی فروشی شروع کردی لیکن اسلام آباد پولیس نے ان کا جینا حرام کردیا، دونوں بھائیوں کے مطابق دو روز قبل پولیس نے مفت میں مچھلی لینا شروع کردی ہے۔

پولیس اہلکار دونوں بھائیوں سے 210 روپے اور 500 روپے کی مچھلی لے کر گئے اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ٹھیلا بند کردیں گے۔ نوجوان مچھلی فروشوں نے حکامِ بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پولیس کی وردی میں خواتین سے زیادتی، 2ملزمان گرفتار

Related Posts