پنجاب کے شہر خانیوال میں میاں بیوی کا جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون روٹھ کر میکے جا بیٹھی جس کے بعد گھر سے 1 بچی سمیت 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خانیوال کے علاقے عبدالحکیم میں پیش آیا جہاں ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فوزیہ بی بی نامی خاتون اپنے شوہر سے ہمشیرہ کی شادی میں جانے کیلئے اصرار کر رہی تھی جس پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فوزیہ بی بی کے شوہر شیراز نے اپنی بیوی کو ہمشیرہ کی شادی میں جانے سے روکتے ہوئے اس پر تشدد بھی کیا، جس کے بعد فوزیہ بی بی اپنے بھائی کے ہمراہ میکے چلی گئی۔
علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو زہر دینے کے شواہد ملے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق شیراز نے اپنے 3 بچوں کو جن میں 9 سالہ فاطمہ ، 7 سالہ عبدالرحمان اور 4 سالہ دُعا کو مبینہ طور پر زہر دے دیا اور گھر سے فرار ہوگیا جسے پولیس تلاش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی وردی پہن کر خواتین سے زیادتی کرنیوالے 2ملزمان گرفتار