یاسمین زیدی نے کراچی میں بے گھر جانوروں کو کھانا کھلانے کا بیڑہ اٹھالیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Meet Yasmin Zaidi who singlehandedly feeds homeless animals across Karachi

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کی اہلیہ یاسمین زیدی نے شہر بھر میں بے گھر جانوروں کو کھانا کھلانے کا بیڑہ اٹھالیاہے۔

یاسمین زیدی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا بے گھر جانوروں اور پرندوں پر بہت برااثر پڑا ، لاک ڈاؤن کے دوران بے گھر جانوروں کے پاس کھانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان جانوروں کی دیکھ بھال کریں۔

Meet Yasmin Zaidi who singlehandedly feeds homeless animals across Karachi

یاسمین علی زیدی کراچی میں بے گھر جانوروں کو کھانا کھلاتی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ بے گھر جانوروں کا انحصار ریسٹورنٹ ، کینٹین اور بازاروں میں بچ جانے والے کھانے پر ہوتاہے تاہم لاک ڈاؤن کے دوران لوگ گھروں میں محصور رہے جس کی وجہ سے جانوروں کو بھی خوراک ملنے کے ذرائع کم ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ میری گلی میں ایک کتا ہے اور میں اسے ہر روز کھانا کھلانے جاتی ہوں۔

Meet Yasmin Zaidi who singlehandedly feeds homeless animals across Karachi

یاسمین زیدی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وفاق اور صوبائی حکومتوں نے غریب اور مساکین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے لیکن بے گھر جانوروں کے لئے اس طرح کے اقدامات نہیں کیے گئے ۔

انہوں نے انیمل ویلفیئر بورڈ آف پاکستان کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ بے گھرجانوروں کو مناسب خوراک اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Meet Yasmin Zaidi who singlehandedly feeds homeless animals across Karachi

یاسیمین زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے بے گھر جانوروں کو کھانا کھلا کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور میری خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بے گھر جانور بھوکا نہ سوئے۔

Related Posts