اداکار عثمان مختاراور ماڈل فروا کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار عثمان مختاراور ماڈل فروا کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار
اداکار عثمان مختاراور ماڈل فروا کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

کراچی:اداکار عثمان مختاراور ماڈل فروا کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے،عثمان مختار نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی۔

ڈراما سیریل ’ثبات‘ اور ’انا‘میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکار عثمان مختار نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

عثمان مختار نے لوگوں سے اپنی صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لوگوں کو خود کی حفاظت کرنے کی تلقین بھی کی۔دوسری جانب معروف ماڈل فروا کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

معروف ماڈل فروا علی کاظمی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔فروا علی کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اْن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ماڈل نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ اْنہیں ابتدائی طور پر عام فلو ہوا تھا جسے اْنہوں نے نظرانداز کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کھانسی، جسمانی درد اور سر درد میں مبتلا تمام افراد براہِ کرم لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں کیونکہ اْنہوں نے اپنی علامات کو موسمی بخار سمجھ لیا تھا۔

فروا علی کاظمی نے اپنے دوستوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے جو علامات ظاہر ہوئیں اْن میں درد شقیقہ، شدید جسمانی درد، متلی، ذائقہ، بو اور بھوک میں کمی شامل ہے۔

Related Posts