اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے رابطہ کیا جس کے دوران پاک افغان تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران خطے میں امن کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان کو پر امن، مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے جبکہ پورے خطے کا امن ومان افغانستان میں قیامِ امن سے وابستہ ہے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے شہریوں کیلئے ویزہ پالسی کا اجراء کیا، افغان وزیرِ خارجہ محمد حنفی آتمر نے شاہ محمود قریشی سے خطے میں قیامِ امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان لاہور کا 1 روزہ دورہ آج کریں گے