افغانستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک،33زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک،33زخمی
افغانستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک،33زخمی

خوست: صوبے خوست میں پولیس سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے خوست میں صبح 6 بجے دہشت گردوں نے پولیس اسپیشل یونٹ سینٹر پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے پہلے پولیس سینٹر کی دیوار کو کار بم دھماکے سے اڑایا اور پھر اندر داخل ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرکے علاقے کو کسی بھی قسم کی آمدورفت کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

افغان صوبے خوست کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ایک اور کار کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا جب کہ پولیس سینٹر کی دیگر عمارتوں کو کلیئر کرکے حملہ آوروں کو ایک عمارت تک محدود کردیا گیا ہے جہاں سیکیورٹی فورسز کا ان سے مقابلہ جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

Related Posts