کراچی: پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی آج 47ویں سالگرہ ہے جس پر اداکار و گلوکار فخرِ عالم انہیں مبارکباد دینے پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ میرے بھائی، میرے دوست، آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔
اداکار فیصل قریشی کی تعریف کرتے ہوئے فخرِ عالم نے کہا کہ آپ اپنے فن میں ناقابلِ سوال حد تک کامیاب ہیں، 47ویں سالگرہ مبارک ہو۔
دوسری جانب اداکار فیصل قریشی بھی ٹوئٹر پر خاموش نہ رہ سکے، فخرِ عالم کی مبارکباد پر شکریہ ادا کیا اور اپنا بھائی قرار دیا۔
Thank you mera bhai https://t.co/ybbPrOdnuW
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) October 26, 2020
یہ بھی پڑھیں: شادیوں کا نیا سیزن شروع، دلہنوں کی سج دھج کا انداز تبدیل