وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ نے نئے نیول چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ کا تعلق سندھ کے علاقے سانگھڑ سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی تعلیم کے نظام کو مزید بہتر کرنا ہوگا، ہمارے ماہیگیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئے۔

ماہیگریوں کے نیول جوائن کرنے کیلئے کوئی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، ماہیگیروں کا سمندر سے گہرا تعلق ہے، ان کو نیوی میں لاکر اس تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کٹھ پتلی حکومت جانے والی ہے، عوام جمہوری حکومت چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آپ کا نیوی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا ہمارے نوجوانوں کیلئے انسپائیریشن کی بات ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو شیلڈ اور روایتی تحائف دیئے، نیول چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کاشکریہ ادا کیا۔

Related Posts