کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا خود کو بابائے قوم سے برتر سمجھنا شرمناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ پی ڈی ایم لیڈروں نے کشمیریوں کے خلاف مودی اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔
پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میری رائے میں اپوزیشن رہنما اپنے آقاؤں کو ناخوش نہیں کرسکتے جبکہ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر ن لیگیوں کے ہاتھوں مزارِ قائد کے تقدس کی پامالی کو 1 ہفتہ گزر گیا ہے۔
وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اب تک کوئی بھی معذرت یا اظہارِ افسوس کا بیان ن لیگ یا ڈاکو رانی مریم نواز کی طرف سے سامنے نہیں آیا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بابائے قوم سے بہتر ہیں جبکہ یہ ایک شرمناک بات ہے۔
It’s been a week since Safdar & other PMLN leaders desecrated the sanctity of Mazar e Quaid’s. Till now no apology or remorse shown by PMLN or the Bandit Queen Maryam Nanni. They think that they have a higher status than the Father of the Nation! It’s just Shameless #PDMExposed
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 26, 2020
وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ دوسری جانب نواز نے پاک فوج اور سول سروس کے اعلیٰ افسران کو حکومت کے خلاف اُکسانا جاری رکھا ہوا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ فوج اور انتظامیہ اپنے اعلیٰ افسروں کے احکامات مسترد کردیں۔
علی زیدی نے کہا کہ یہ سراسر قومی مفادات کے خلاف بغاوت نظر آتی ہے اور واضح طور پر پی ڈی ایم قیادت وزیرِ اعظم کی کردار کشی کیلئے ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا چاہتی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان انہیں این آر او کبھی نہیں دیں گے۔
On the other hand, Nawaz keeps urging soldiers of & civil service to refuse orders from their superiors.
This is outright sedition & revolt.Clearly, PDMC wants anarchy & chaos to spite PM @ImranKhanPTI who will never allow them to get away through NRO. #PDMExposed
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 26, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مزارِ قائد پر فاطمہ جناح کی جگہ مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
ٹوئٹر پر2 روز قبل اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے مزارِ قائد پر کھڑے ہو کر فاطمہ جناح کی بجائے اپنی بیوی کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کیلئے مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔شہبازگِل