قاہرہ: گستاخانہ خاکوں کو آویزاں کرنے پر مسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے۔ کویت، قطر اور اردن کے بعد مصر نے بھی فرانسیسی مصنوعات ہٹانا شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں بھی فرانسیسی مصنوعات کی خریدوفروخت ختم کی جارہی ہے، مصر کے صوبے منوفیۃ کے معروف شاپنگ مال سے فرانسیسی کمپنیوں کی بنی ہوئی اشیاء کو ہٹا دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، کویت، قطر، اردن اور فلسطین سمیت کئی مسلم ممالک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرچکے ہیں جس کا مقصد گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی حکومت سے احتجاج کرنا ہے۔
دُنیا بھر میں مسلمان ممالک نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر احتجاج کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام کو ہرزہ سرائی کا نشانہ بنایا اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف اقدامات کی بجائے حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا پر پابندی لگائی جائے۔وزیرِ اعظم نے فیس بک کو خط لکھ دیا