کٹھ پتلیوں کا کھیل ہونے کو ہے، عوام کی حاکمیت ہوگی، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کٹھ پتلیوں کا کھیل ہونے کو ہے، عوام کی حاکمیت ہوگی، مریم نواز

کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے اور کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔

مریم نواز کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اس مکروہ اقدام سے تمام امت مسلمہ کے دل دکھی ہیں، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ہمارے جذبات بری طرح مجروع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح بلوچستان کے طلبہ بھی مجھے عزیز ہیں۔ اس بات پر افسوس ہے کہ بلوچ طلبہ کی سکالرشپ ختم کر دی گئی۔ اس کیخلاف سردی میں بلوچ طلبہ نے احتجاج کیا لیکن کسی کو رحم نہیں آیا۔ امید ہے کہ حکمرانوں کو رحم آئے گا اور سکالرشپس بحال ہوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ عوام کے ووٹ کوعزت دو، آئین کا احترام کرو لیکن کیا 72 سالوں میں ان کی اس بات پر عمل ہوا؟ کیا آئین کا احترام کیا گیا؟ کیا عوامی نمائندوں کو پالیسیاں بنانے اور ان کا حکم مانا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔ ریاست سے اوپر ریاست اور جعلی حکومتیں نہ بنائی جائیں۔ ملک کیلئے پالیسیاں بنانا عوامی نمائندوں کا کام ہے۔ 72 سال ہو گئے لیکن قائداعظم کی بات پر عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، مراد سعید

Related Posts