پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف اور زرداری نےپارٹیزکی آڑمیں منی لانڈرنگ کی۔مراد سعید
نواز شریف اور زرداری نےپارٹیزکی آڑمیں منی لانڈرنگ کی۔مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید ہے کہا ہے کہ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔

عمران خان دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتے ہیں، نوازشریف کے حوالے سے وزارت داخلہ نے برطانیہ خط لکھا ہے، اگرضرورت پڑی تونوازشریف کو لینے خود عمران خان جائیں گے۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔

مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وجہ تھی 54 سال تک یو این میں کشمیر پر بحث نہیں ہوئی، نواز شریف بھارت جاتا تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے بھارتی معروف صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برکھا دت لکھتی ہے کہ نواز شریف نے کٹھ منڈو میں چھپ کر مودی سے ملاقات کی۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست فاش دینا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریہ کو وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے رکھا، پاکستان دنیا میں سیاحت سے جانا جانے لگا ہے، عمران خان نے ختم نبوت کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے رکھی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی طیارے گرائے گئے۔ انہیں پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا بھارت، پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کرنے والا بھارت، کیا وجہ ہے کہ بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

مرادسعید نے کہا کہ فیٹف کے متعلق قانون سازی میں اپوزیشن نے این آر او مانگا، اپوزیشن نے فیٹف پر پارلیمان میں بیٹھ کرمخالفت کی، جس سے ملک کو نقصان ہوا، بھارت فیٹف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا چاہتا ہے۔

مراد سعید نے بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گاندھی کا انڈیا نہیں رہا، یہ نئے دور کے ہٹلر کا بھارت ہے، بابری مسجد، سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارت میں خاموشی ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرموں کو چھوڑ دیا گیا، اس پر کسی نے کچھ کہا؟

Related Posts